پی پی نے دور حکومت میں دعوے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی کام کئے، میاں ایوب

پی پی نے دور حکومت میں دعوے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی کام کئے، ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے تھے پی پی کے دور حکومت میں اقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دیا گیا سینٹ میں نمائندگی دی گئی ‘پیپلزپارٹی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں فریقین کو کہتی ہے کہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور موجودہ حکومت لچک دکھائے اور سر جوڑ کر بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے تاکہ ملک کا نظام چل سکے عوام اپنے معاملات زندگی پرسکون طریقے سے چلا سکیں سیاسی مذاکرات سے ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے دونوں فریقین کو چاہئے کہ نیک نیتی سے مذاکرات کریں اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو ختم کریں سب کو مل جل کر ملک کی خدمت کرنی چاہئے اور انتشار کی سیاست کو ترک کرنا چاہئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...