ڈاکٹر چوہدری عبد القیوم کی سربراہی میں ماہرین تعلیم کا دورہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری

ڈاکٹر چوہدری عبد القیوم کی سربراہی میں ماہرین تعلیم کا دورہ پنجاب یونیورسٹی ...

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کیرئیرکونلسنگ اینڈ پلیسمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری عبد القیوم کی سربراہی میں ہالینڈ ، جرمنی اور بھارت کے ماہرین تعلیم نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا دورہ کیاجہاں انہیں چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ نے مختلف شعبہ جات دکھائے۔ ماہرین تعلیم نے شعبہ علوم شرقیہ میں موجود مخطوطات میں خاص دلچسپی ظاہرکی ۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کو سراہاکہ ان کی خاص توجہ سے یونیورسٹی لائبریری آج پاکستان کی بہترین لائبریری کہلاتی ہے۔ انہوں نے لائبریری کی خدمات ، ماحول اور تنظیم وترتیب سے بہت متاثر ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...