تاجر برادری نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا، خرم روحیل اصغر

تاجر برادری نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا، خرم روحیل اصغر

 لاہور ( پ ر ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور و سرپرست حقوق تاجران شمالی لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ تاجر پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ملک بھر کی تاجر برداری نے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے انہوں نے ہمیشہ کھل کر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے کیونکہ تاجر مسلم لیگ (ن) کی تاجر دوست پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں وہ لوگ جو اپنے ذاتی مفادات کے اسیر ہو کر ملکی معاشی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں ، ہم اُن کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ اُنہیں سمجھ عطا فرمائے اور وہ مذاکرت سے معاملات حل کرنے کی راہ اپنائیں سیاست میں کبھی دروازے بند کئے جاتے اور مذاکرات سے ہی ہر مسئلے کا حل نکلتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما نے شمالی لاہور کی تاجر تنظیموں کے ایک نمائندہ وفد سے دوران ملاقات 15دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیاملاقات کرنے والے وفد میں مرکزی چیئرمین حقوق تاجران شمالی لاہور نصیر جٹ ، چوہدری نثار ، طاہر مغل ، حاجی منظور حسین ، ملک معطر الحق بٹو ، ارشد علی ، میاں فیاض ، ملک نعیم ، رانا محبوب ، اظہر محمود ، ناصر بٹ وغیرہ شامل تھے ۔ وفد نے خرم روحیل اصغر کو یقین دلایا کہ تاجر منفی سیاست کرنے والی کسی سیاسی جماعت کے اعلیٰ کار نہیں بنیں گے اور15دسمبر کو تمام مارکٹیں اور بازار کھلے رہیں گے ۔ تاجر رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کے معاشی روڈ میپ کے بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے روشن و خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کے لئے لازمی قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...