پیپلز پارٹی شہید بھٹو عمران خان کے موقف کی تائید کرتی ہے، خواجہ عطا الرحمن

پیپلز پارٹی شہید بھٹو عمران خان کے موقف کی تائید کرتی ہے، خواجہ عطا الرحمن

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے جنرل سیکرٹری خواجہ عطاالرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو عمران خان کے موقف کی تائید کرتی ہے وہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہے ہیں یہی مقصد ہمارا بھی ہے کہ چہرے نہیں بلکہ نظام کو بدلا جائے ہر بار حکومت میں آنے کے بعد میاں نواز شریف کے اثاثے بڑھے ہیں اور کاروبار پوری دنیا میں پھیلا ہے لیکن عوام کا ان کی حکومت میں ہمیشہ جینا محال ہی ہوا ہے اور وہ خود کشیوں پر ہی مجبور ہوئے ہیں ۔خواجہ عطا الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو اپنی قائد غنوی بھٹو کی قیادت میں بھٹو شہید اور مرتضی شہید کے مشن کو مکمل کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہم بھٹو شہید کے روٹی کپڑا اور مکان کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...