اللہ رکھا چوہدری کے والد برکت علی انتقال کرگئے
لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری کے والد برکت علی انتقال کرگئے جنہیں گزشتہ رو ز ہزاروں سوگوارں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا ۔وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف ،پرویز رشید ،احسن اقبال ،اسحاق ڈار ،صوبائی وزرا رانا مشہود احمد خاں،راجہ اشفاق سرور،ملک ندیم کامران ۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ۔ملک پرویز ۔چوہدری شہباز اور دیگر نے اللہ رکھا چوہدری کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔