عمران پاکستان میں تشدد کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،حافظ عابد علی

عمران پاکستان میں تشدد کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،حافظ عابد علی

لاہور(وقائع نگار)قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے کہاہے کہ ملک میں جاری سیاسی ابتک صورتحال نے کاروباری سر گر میو ں کو مفلوج الحال بنادیا ہے ۔تاجر کاروبا نہ ہونے کے باعث اپنے اخراجات پورے نہ کر پارہے ہیں جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی ابتر ہو رہی ہے اور عمران خان پاکستان میں تشدد کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں وہ پاکستان میں قائم جمہوری نظام کے خلاف ہر جگہ بات کرتے ہیں مگر بھارت کے کشمیر وں پرڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ کشمیری بھی عمران خان کی خاموشی پر پریشان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں امن آئے گا اور دونوں ممالک اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں لوگوں کی فلاح وبہبود انکی تعلیم وصحت پرخرچ کرسکیں گے۔حافظ عابد علی نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت معاشی اصلا حات کے لیے تاجروں کی مشاورت کویقینی بنائے اورانڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کا فی الفور اعلا ن کر ے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...