جاپانی وفد کا یو ایم ٹی کا دورہ

جاپانی وفد کا یو ایم ٹی کا دورہ

لا ہو ر ( پ ر) انٹر نیشنل یو نیورسٹی آف جاپان کے سابق صدر پرو فیسر ماسا کا تسومور ی سربراہی میں جاپانی وفد نے یو ایم ٹی کا دورہ کیا۔وفد میں پرو فیسر ایمریٹس اور وائس چئیر مین آف انٹر نیشنل یو نیورسٹی آف جاپان شامل ہیں ۔ اپنے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پرو فیسر ماسا کا تسومور ی نے کہا کہ یوایم ٹی کانام جاپان میں بھی سننے کومل رہاہے، اس ادارے سے تعلیم حاصل کرکے جاپان کارخ کرنے والے طلبہ وہاں کامیاب بزنس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی کے ساتھ مل کرتعلیم اور کارو بار کی دنیا میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے کام کرنی کی خواہش ہے اس موقع پرریکٹریوایم ٹی ڈاکڑحسن صہیب مراد ، ڈائریکٹرعابدایچ کے شیروانی اوربزنس سکول کی ڈین ڈاکٹر رخسانہ کلیم بھی موجود تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...