انجمن حمایت اسلام کی فارغ ہونے والی ٹیچرز انصاف کیلئے دربدر

انجمن حمایت اسلام کی فارغ ہونے والی ٹیچرز انصاف کیلئے دربدر

 لاہور (پ ر) انجمن حمایت اسلام ڈگری کالج لاہور کی 13مستقل سینئر اساتذہ فارغ کئے جانے پر 100دنو ں سے انصاف کیلئے دربد ر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئیں وزیر اعلیٰ پنجاب کو 13سالوں سے انتظامیہ کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں انتظامیہ کئی سالوں سے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے مستقل اساتذہ کو فارغ کرنے کے درپے ہو گئی ہے ۔ جلد دیگر عہدیداروں کے ساتھ قرآن پاک پر حلف کے ساتھ میڈیا کے سامنے اور پریس کانفرنس میں اپنی سچائی کا ثبوت دیں گے ان خیالات کا اظہار انجمن حمایت اسلام ڈگری کالج لاہور کی 13مستقل اساتذہ جنہیں جبراً فارغ کیا گیا ہے نے گزشتہ روز گارڈن ٹاؤن میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیااسسٹنٹ پروفیسرز روبینہ،،زرینہ ،،منیزہ اور لیکچرارز ، فرحت لیاقت،عدلیہ زبیر ، شہوار فاطمہ، لبنیٰ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں پنجاب شہباز شریف سے میرٹ پر انکوائری اور انتظامیہ کے فوری خاتمے کیلئے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ روبینہ ، زرینہ ، سعیدہ خالد ، فرحت لیاقت اور حمیرا سالک نے کہا کہ خادم پنجاب ایک طرف کرپشن اور قبضہ مافیا کیخلاف خود پنجاب میں تحریک چلا رہے ہیں اور دوسری طرف ہم ظلم کا شکا ر ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...