عبد المجید پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 138کے صدر نامزد

عبد المجید پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 138کے صدر نامزد
عبد المجید پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 138کے صدر نامزد

  


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد پیپلز پارٹی صدیقہ کالونی بادامی باغ کے سینئر رہنما محمدشمش کے  بیٹے عبد المجید کو پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 138کا صدر نامزد کر دیا ہے عبد المجید اور اس کے والد نے پیپلز پارٹی کی بحالی جمہوریت میں بڑھ چڑھ کر کام کیا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ۔ اپنی نامزدگی پر عبد المجید نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آصف زرداری اور لاہور کے صدر نصیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

جنہوں نے مجھے اس عہدے کے قابل سمجھا اور وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور کو محترم بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پورا کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...