چوہنگ ، الیکٹرونکس کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

چوہنگ ، الیکٹرونکس کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

 لاہور(کرا ئم سیل )چوہنگ کے علاقہ لوہاراں والا کھوہ میں الیکٹرونکس کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں مالیت کا مال جل کر راکھ ہوگیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ پرلوہاراں والا کھوہ چوہنگ کے علاقہ میں عبدالکریم نامی شخص نے الیکٹرونکس کی دکان بنا رکھی تھی جس میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ریسکیو1122اور فائر بریگیڈ کے آنے سے پہلے ہی دکان کے اندر پڑا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

مزید : علاقائی


loading...