ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ڈی ایس پی ڈیفنس ایریاسرکل عاصم افتخار نے جامع مسجدصفیہ سجاد اورڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سرکل شہزاد منظورنے جامع مسجد نوری اکبر شہید روڈ میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں ۔ یہ کھلی کچہریاں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے واضع احکامات کی روشنی میں لگائی گئیں۔ ڈی ایس پی صاحبان نے اپنے اپنے سرکل میں واقع مساجد میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

مزید : علاقائی


loading...