لوئر مال، پولیس ریڈنگ پارٹی پر7افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں

لوئر مال، پولیس ریڈنگ پارٹی پر7افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں

لاہور(کرا ئم سیل )لوئر مال کے علاقہ ملک پارک میں پولیس ریڈنگ پارٹی پرعورت سمیت 7افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دی گئیں ،مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لوئر مال میں تعینات سب انسپکٹر نصراللہ نے اطلاع ملنے پرپولیس پارٹی کے ہمراہ ملک پارک میں اشتہاری دو بھائیوں ہنی جاوید اور سنی کی گرفتار کے لئے چھاپہ مارا ، اشتہاریوں کو معمولی مزاحمت کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیاجیسے ہی زیر حراست دونوں بھائیوں کو پولیس گاڑی میں ڈالنے لگی تو اچانک ہی ایک عورت سمیت 7افراد نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر حملہ کرکے گرفتار دونوں بھائیوں کوحراست سے چھڑوا لیا حملے کے دوران وردیاں پھٹ گئیں اور پولیس کومعمولی چوٹیں بھی آئیں جبکہ دونوں اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد میں پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ہنی جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور سنی جاوید تاحال گرفتار نہ ہوسکاجس کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دوسرے مطلوب اشہاری کو بھی جلدگرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے سب انسپکٹر نصراللہ کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت حملہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...