امام حسینؓ کے چہلم پر امن وا مان کو بہتر بنانے کیلئے سپیشل کنٹرول روم قائم

امام حسینؓ کے چہلم پر امن وا مان کو بہتر بنانے کیلئے سپیشل کنٹرول روم قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پربسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ امن وا مان کو بہتر بنانے کے لئے کیپٹن (ر)ملک لیاقت نے سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیاجس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالہ سے تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ ہورہی ہے سپیشل کنٹروم روم کاانچارج ڈی ایس پی سکیورٹی ،ہیڈ کواٹرز پرویزحسین بٹ کو بنایا گیا ہے۔سپیشل کنٹرول روم میں پولیس اہلکارتین شفٹوں میں کام کریں گے۔پہلی شفٹ کے انچارج انسپکٹر رضوان قادر،دوسری شفٹ کے انچارج سب انسپکٹرمحمد اظہراور تیسری شفٹ میں انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد کاکڑ ہونگے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ سپیشل کنٹرول روم میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کی براہ راست مانیٹرنگ ہو گی۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تمام جلوسوں کے حوالہ سے لا اینڈ آڈر کی صورتحال تمام ڈویژنل ایس پیز سے وصول کی جائینگی اور یہ تمام معلومات سپیشل کنٹرول روم میں بذریعہ انچارج شفٹ حاصل ہونگی تاکہ متعلقہ پولیس افسران تک پہنچائی جاسکیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ حاصل کردہ تمام معلومات کا ریکارڈ سپیشل کنٹرول روم میں جمع کیا جائے گاجو کہ تمام معلومات بذریعہ شفٹ انچارج سی سی پی او آفس میں پہنچانے کے پابند ہو نگے۔ہماری اولین کوشش ہے کہ پورے شہرمیں چہلم حضرت امام حسینؓ انتہائی پرامن گزرے اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔واک تھروگیٹس،میٹل ڈیٹکٹرز،سراغ رساں کتے ،خار دار تاریں،بیرئیرز،ٹاپ روف سکیورٹی اور دیگر تمام ذرائع سے شہریوں کی آمدو رفت کو محفوظ بنایا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -