چہلم پر دہشتگردی کا خطرہ، شہر بھر میں فوج اور رینجر تعینات ہو گی، متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن

چہلم پر دہشتگردی کا خطرہ، شہر بھر میں فوج اور رینجر تعینات ہو گی، متعدد ...

 لاہور(کرا ئم سیل )چہلم کے موقع پر دہشت گردی کے پیش نظر وزیر داخلہ کی طرف سے شہر بھر میں فوج اور رینجر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی اطلاع کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے 12اور13دسمبر کو چہلم کے موقع پر لاہور میں دو کمپنی فوج اور دو کمپنی رینجر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ چہلم کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس نے رات گئے مختلف جگہوں پر سرچ آپریشن کے دوران چار افغانیوں سمیت بیس مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ گیسٹ ہاوسز ،ہوٹلوں ،میں رہائش پزیرافراد کے کوائف بھی چیک کئے ۔بتایا جاتا ہے کہ قانون فافذ کرنے والے اداروں نے پولیس افسران کو پیشگی اطلاع دی کہ چہلم کے موقع پر دہشت گرد کوئی بڑئی کاروائی کرسکتے ہیں جس کیلئے الرٹ رہیں پولیس افسران کی ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری نے مختلف جگہوں لوئر مال ،داتا دربار اور اسکے گردونواح،اندورن و بیرون موچی گیٹ ،شاہدرہ سرکل ،بھاٹی گیٹ سمیت دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران چار افغان مہاجرین سمیت بیس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر پہلے سے ہی نظریں رکھی گئی تھیں جبکہ چار افغان مہاجرین کا متعلقہ تھانوں میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں بلکہ انکے پاس سے جعلی دستاویزات برآمد ہوئے ہیں دیگر افراد کے پاس کوئی شناختی کارڈز یا کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں ان سے تفتیش جاری ہے چہلم کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہوگئی کسی بھی اجنبی شخص کو جلسہ کے قریب سے بھی گزرنے کی اجازت نہ ہوگئی۔

مزید : علاقائی


loading...