انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی پولیس کوملزموں کے مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ رادھا کشن واقعہ کے 6 ملزمان کی دائردرخواست ضمانت پرپولیس کو مکمل چالان پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ واقعہ کی اطلاع دینے والے افراد کو ہی پولیس نے مقدمے میں نامزد کر کے گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دینے والے ملزمان کے موبائل کا ریکارڈ عدالت میں طلب کیا جائے۔
اور اس ریکارڈ کی روشنی میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی جسکی بناء پر چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے،جس پر عدالت نے سانحہ رادھا کشن واقعہ کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔