زرداری اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز کیس میں بری

زرداری اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز کیس میں بری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز سے بری کر دیا۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز کی سماعت کی ۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے جبکہ کرپشن ریفرنسز کے مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں جبکہ صدارتی استثنی کے باعث آصف علی زرداری کا ٹرائل پہلے نہیں ہو سکا۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی آصف زرداری کی بریت کی درخواست منظور کی جائے۔ نیب پراسیکیوٹر چودھری ریاض نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت کو پیش کیے گئے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد آصف علی زرداری کو اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز کیس سے بری کر دیا ۔ 17 دسمبر کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز پر دلائل دئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت آصف زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر چکی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...