داعش کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف

داعش کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف

 بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کا ٹویٹر اکاﺅنٹ چلانے والا شخص ایک بین الاقوامی اشتہاری کمپنی میں ملازم، بنگلور میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر، سی آئی اے کی ٹیم تلاش میں بھارت پہنچ گئی۔

عراق اور شام میں حکومت کے خلاف برسر پیکار جنگجو تنظیم داعش کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور کا رہائشی مہدی گزشتہ ایک سال سے داعش کا ٹویٹر اکاﺅنٹ کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے اور اس کے اکاﺅنٹ پر داعش کی تمام تازہ ترین تصاویر اور معلومات اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مہدی ایک بین الاقوامی اشتہاری کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور بنگلور میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پزیر ہے۔ دوسری جانب بنگلور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مہدی شہر چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے۔ ایک برطانوی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں مہدی کا کہنا تھا کہ اگر اسے موقع ملتا تو وہ ہر چیز چھوڑ کر داعش میں شامل ہو چکا ہوتا لیکن یہاں میرے خاندان کو میری ضرورت ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا برطانوی جہادیوں سے بھی رابطہ ہے اور وہ سر قلم کرنے پر بھی یقین رکھتا ہے۔ برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد سی آئی اے کی ٹیم مہدی کی تلاش میں بھارت پہنچ گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...