بے نظیر بھٹو کی برسی راولپنڈی اور گڑھی خدا بخش میں 27دسمبر کو منائی جائیگی

بے نظیر بھٹو کی برسی راولپنڈی اور گڑھی خدا بخش میں 27دسمبر کو منائی جائیگی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پورے احترام کے ساتھ اس دفعہ راولپنڈی اور گڑھی خدا بخش میں 27دسمبر کو منائے گی، جسمیں بڑی تعداد میں کارکن، عہدیدار اور پارٹی قائدین شرکت کریں گے۔ یہ بات پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی (لیاقت باغ) میں یوم شہادت منانے کے لیے پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس 16دسمبر کو اسلام آباد میں مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ میں ہوگا جسمیں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس اجلاس میں پنجاب ، خیبر پختونخواہ، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پارٹی کے قائدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں یوم شہادت کے موقع پر مرکزی قیادت کی شرکت بھی متوقع ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پارٹی قائدین اپنے اپنے علاقوں میں کارکنوں کو ہدایات جاری کریں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ وفود راولپنڈی، لیاقت باغ میں یوم شہادت کے موقع پر شریک ہوں۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اس دفعہ گڑھی خدا بخش اور راولپنڈی میں یوم شہادت منانے کا فیصلہ کارکنوں کی سہولت کی خاطر کیا گیا تاکہ ملک کے شمالی حصوں اور پنجاب سے لوگ راولپنڈی میں یوم شہادت کے موقع پر شریک ہو سکیں۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ گڑھی خدا بخش میں سابق صدر آصف علی زرداری یوم شہادت کے موقع پر موجود ہونگے۔

مزید : صفحہ اول


loading...