پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے آج اجلاس طلب

پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے آج اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر لا ہور ہا ئی کورٹ کے فل بنچ کے احکامات پر عملدرآمد کر وانے کے لیے لاہور پو لیس اور ضلعی انتظامیہ نے 15دسمبر کو ہو نے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تمام ا سٹیک ہو لڈرز، مظاہرین کے نمائندگان ، ٹرانسپورٹرز اورمرکزی تاجر نمائندگان کو اجلاس میں شرکت کے لیے بلا لیا ہے۔اجلاس میں عدالت کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کے نما ئندگان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اجلاس ٹاؤن ہال میںآج3بجے ہوگا جس کی اطلاع لا ہور کے سٹیک ہو لڈرز، مظاہرین کے نمائندگان ،ٹرانسپورٹرز اورمر کزی تاجر نمائندگان کو با قاعدہ طورپردے دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد لاہور پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاہور کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -