پلان سی پاکستان کی معیشت پر خود کش حملہ ہے، زعیم قادری
لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک میں دہشت گردی پھیلانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ پلان سی پاکستان کی معیشت پر خود کش حملہ ہے۔ فیصل آباد میں دھرنے کے نتیجے میں ایک روز میں 20 سے 25 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ کراچی میں ایک دن میں 70 سے 80 ارب روپے کا نقصان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے سے گریز کریں۔ اور پارلیمنٹ میں بیٹھ کر الیکشن ایفارمز کا حصہ بنیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زعیم حسین قادری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اعلیٰ ظرفی اور جمہوریت پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے ان کو غیر مشروط ڈائیلاگ کی دعوت دی ہے۔ قوم امید کر رہی تھی کہ عمران خان شاید بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پر اعتماد کریں گے لیکن انہوں نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے آج کراچی شہر کو ایکدن کیلئے بند کروا دیا۔ اس کے نتیجے میں کراچی کو 70 سے 80 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عمران وزارت عظمیٰ کو حاصل کرنے کیلئے قوم ہرگز اس عمل کی اجازت نہیں دے گی۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ عوام کسی بھی شخصیت کو ووٹ کے ذریعے عزت دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق صرف عمران خان ہی کیلئے نہیں ہیں۔ لاہور کی آباد سوا کروڑ افراد پر مبنی ہے جبکہ پاکستان 18 کروڑ عوام کا ملک ہے جنکا اپنے کاروباری جگہوں پر پہنچنا، راہداریوں کو استعمال کرنے، بچیوں کا سکولوں ہسپتالوں تک پہنچانا ان یک بنیادی حقوق میں شامل ہے۔