فیصل آباد فائرنگ، نادرا نے تصویری شواہد سے ملزم کی شناخت کرلی‘ ملزم عثمان گرفتار
فیصل آباد (بیورو رپورٹ) فیصل آباد فائرنگ کیس‘ نادرا نے تصویری شواہد سے ایک ملزم کی شناخت کرلی‘ نامزد ملزم عثمان عرف چھنی کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے طابق جمعہ کو فیصل آباد فائرنگ واقعے میں کالاکوٹ پہنے ہاتھ میں پستول تھامے شخص کی شناخت ہوگئی نادرا نے تصویری شواہد سے ملزم کی شناخت کی ملزم کا نام عثمان عرف چھنی اعوان ہے شناخت کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تحریک انصاف نے اپنے مقدمے میں عثمان عرف چھنی کو نامزد کیا تھا