اضافی تعلیم لینے کے باوجود انکریمنٹ نہ دینے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

اضافی تعلیم لینے کے باوجود انکریمنٹ نہ دینے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچروں کو اضافی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انکریمنٹ نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ مسزجسٹس عائشہ اے ملک نے الطاف انجم سمیت اکیس سکول اساتذہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل چودھری نصیر اور ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کسی سکول ٹیچر کو اضافی انکریمنٹ نہیں دی جارہی ، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری تعلیم(سکولز)سے3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...