سابق وزیر داخلہ رحمن ملک 63 برس کے ہوگئے

سابق وزیر داخلہ رحمن ملک 63 برس کے ہوگئے

 اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک12دسمبر کو 63 برس کے ہوگئے ۔ رحمن ملک 12دسمبر1951ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شامل ہیں۔ رحمن ملک پاکستان کے ایک حساس ادارے میں اہم پوسٹ پر تعینات رہے ۔رحمن ملک 25مارچ 2008ء لے کر 16مارچ 2013ء تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے۔ وہ بے نظیر بھٹو شہید کے انتہائی قریب رہے۔وہ 2004ء میں بے نظیر بھٹو شہید کے چیف آف سکیورٹی مقرر ہوئے۔ رحمن ملک کی سالگرہ پر ان کے اہل خانہ نے تقریب کا اہتمام کیا جبکہ دوست احباب نے مبارکباد کے ساتھ پھول اور کیک بھجوائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...