چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کسان تنظیموں کا موقف سنیں،صدرکسان بورڈ کی اپیل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کسان تنظیموں کا موقف سنیں،صدرکسان بورڈ کی اپیل

 لاہور(کامرس رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ گنے کی قیمت کے تنازعہ میں کسان تنظیموں کے موقف کو سنیں تاکہ کسان تنظیمیں انہیں تفصیلی طور پر بتا سکیں کہ زرعی مداخل کی مہنگائی کی وجہ سے گنے کی موجودہ قیمت کسی طرح بھی کسانوں کے مفاد میں نہیں انہوں نے شوگر ملوں کی طرف سے گنے کی قیمت کم کرنے کے مطالبے کو بالا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوگر ملیں مختلف حیلوں بہانوں ، کنڈوں میں ہیرا پھیری کر کے اور کٹوٹیاں کر کے کسانوں کو لوٹنے سے باز رہیں ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گنے کے لئے بنائی جانے والی نگران کمیٹیوں میں کسانوں کے حقیقی نمائندوں کو شامل کیا جائے ۔ کیونکہ مل مالکان اپنے منظور نظر افراد کو ان کمیٹیوں میں شامل کر ا کے کسانوں کو لوٹنے کا بازار گرم کئے رکھتی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی پی آ ر کو چیک کا درجہ دیا جائے اور گنے کی قیمت کی آدائیگی کو کین ایکٹ کے تحت پندرہ دن کے اندر اندر مقر ر کیاجائے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...