پی پی 147سے محسن لطیف کا معائنہ فیس جمع کرانے سے انکار،کمیشن تبدیل کرنیکا مطالبہ

پی پی 147سے محسن لطیف کا معائنہ فیس جمع کرانے سے انکار،کمیشن تبدیل کرنیکا ...

 لاہور(نامہ نگار)این اے 122کے دھاندلی کیس میں ،پی پی 147سے محسن لطیف کا معائنہ فیس جمع کرانے سے انکارکرتے ہوئے کمیشن تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی پی 147سے فاتح رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف کے وکیل حافظ سلیم ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے پولنگ ریکارڈ کے معائنہ کیلئے مقررکردہ کمیشن غلام حسین اعوان کوصرف161پولنگ سٹیشنوں کے ریکارڈ کے لئے جو 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا وہ خلاف قانون ہے کیونکہ کمیشن پہلے ہی معاوضہ وصول کر چکا ہے مگر کام مکمل نہیں کیا اوراس کے بجائے این اے 122کے ریکارڈ کا معائنہ کرکے رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرادی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...