جسٹس منظور احمد ملک نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس منظور احمد ملک نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا ، قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا،گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پْروقار تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، سینئر وکلاء ، صوبائی سول افسران اور اعلی حکام نے شرکت کی ،جسٹس منظو ر احمد ملک جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی جگہ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے جو بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے ویتنام گئے ہیں ۔