پی پی 148،اختر رسول کی جانچ پڑتال میں فریق بننے کیلئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست

پی پی 148،اختر رسول کی جانچ پڑتال میں فریق بننے کیلئے الیکشن ٹربیونل میں ...

 لاہور(نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 148سے مسلم لیگ (ن) کے ناکام امیدواراختر رسول نے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے معاملے میں فریق بننے کے لئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی۔اختر رسول کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے پی پی 148کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی درخواست میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کو طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں متاثرہ فریق ہوں مگرانسپکشن کی کاروائی سے مجھے لاعلم رکھا جا رہا ہے۔درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ متاثرہ فریق ہونے کی بناء پر مجھے بھی انسپکشن کا حصہ بنانے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...