نوجوان لڑکی نے باپ کو قتل کرکے گرفتاری دیدی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی کے علاقے میں نوجوان لڑکی نے ڈنڈے مار کر سوئے ہوئے باپ کوقتل کردیااورخود تھانے میں جاکر گرفتاری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑہ میں باپ کو قتل کرنیوالی ملزمہ ’فرزانہ‘ کو پولیس نے باضابطہ طورپر گرفتار کرکے ڈنڈابرآمد کرلیا ۔دوران تفتیش خاتون نے بتایاکہ وہ سات بہن بھائیوں میں سے دوسرے نمبر پرہے اورباپ کے تشدد سے تنگ آکر اس وقت وارکیے جب وہ سوئے ہوئے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے بیان سے لگتا ہے اصل حقائق کچھ اور ہیں تاہم مقتول کے بھائی کی مدعیت میں فرزانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمہ کو کل عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیاجائیگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی 3 مہینے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اپنے گھر والوں سے ناراض ہوکر والد کے گھر آگئی تھی تاہم باپ کی جانب سے دوبارہ جانے کے لئے سختی کی گئی جس پر ملزمہ نے طیش میں آکر لال خان کو قتل کردیا۔