لاہور ہائیکورٹ نے 30 مقدمات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے 30 مقدمات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

 لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 30 مختلف مقدمات میں ملوث ملزم راشد عرف راشی کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ملزم راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شفیق آباد پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ثبوت اور گواہ موجود نہیں، ضمانت منظور کی جائے، محکمہ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانت خارج کر دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...