سپریم کورٹ رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے 2 خصوصی بنچ تشکیل

سپریم کورٹ رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے 2 خصوصی بنچ تشکیل

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے 2 خصوصی بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک کی طرف سے جاری پیشی فہرست کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ، مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری اور مسٹر جسٹس اقبال حمیدالرحمن پر مشتمل 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو ملک میں محکمہ صحت کے ناقص نظام سمیت دیگر اہم نوعیت کے معاملات پر مقدمات کی سماعت کرے گا، دوسرا بنچ مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل ہے ، سپریم کورٹ رجسٹری میں دونوں بنچ 15سے 19دسمبر تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...