این اے 122دھاندلی کیس میں تھیلے کھولنے کیلئے پہلا اجلاس 15دسمبر کو ہو گا

این اے 122دھاندلی کیس میں تھیلے کھولنے کیلئے پہلا اجلاس 15دسمبر کو ہو گا

 لاہور(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122دھاندلی کیس میں تھیلے کھولنے کے لئے پہلا اجلاس 15دسمبر کو ہو گا۔انکوائری کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15دسمبر کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے انکوائری کمیشن کو حلقہ این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کے معائنہ کے لئے ہدایات جاری کر رکھیں ہیں۔الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر انکوائری کمیشن کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں جگہ فراہم کر دی گئی ہے جس پر انکوائری کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15دسمبر کو طلب کر لیا،انکوائری کمیشن کے پہلے اجلاس میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین بھی شریک ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...