وکلا اور پولیس میں معاملات طے،مقدمہ خارج، ہڑتال ختم

وکلا اور پولیس میں معاملات طے،مقدمہ خارج، ہڑتال ختم

 لاہور(نامہ نگار)وکلا اور پولیس میں معاملات طے پانے پر پولیس نے25وکلا کے خلاف اسلام پورہ تھانے میں درج ہونے والے مقدمے کو خارج کردیا،پرچہ خارج ہونے پر وکلا نے ہڑتال ختم کردی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں سب انسپکٹر عبدالقیوم کی رپورٹ پر سیشن کورٹ کے 25وکلا کے خلاف چوری اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر وکلا سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے سیشن کورٹ کے دروازے بند کرکے سائلین کاداخلہ بندکردیا اور مطالبہ کیا کہ وکلا کے خلاف پرچے کوخارج کیا جائے اور وکلاء کودھمکیاں دینے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔احتجاج پر ڈسڑکٹ اینڈسیشن جج لاہور نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ وکلا کے خلاف پرچے کو خارج کریں اور وکلا ء کی پرچے کی درخواست پر عمل درآمد کیا جائے لیکن پولیس کی طرف سے عمل نہ کرنے پر وکلا نے 3 روز کی ہڑتال کا اعلان کیا اوربعد میں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاتاہم دوسرے روز ہڑتال جاری تھی کہ پولیس کی طرف سے وکلا کے خلاف درج مقدمے کو خارج کردیاگیاجس پر وکلاء نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...