نوجوان بازیاب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سی سی پی اوسے جواب طلب

نوجوان بازیاب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سی سی پی اوسے جواب طلب

 لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 4 سال قبل جہاز سے گر کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کا ساتھی بازیاب نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے ذکیہ جمشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل چودھری سرفراز علی دیال نے موقف اختیار کیا کہ جنوری 2011میں 2لڑکے قاسم صدیق اور علی جمشید لاہور ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کے طیارے کے پاس پہنچ گئے تھے جبکہ قاسم جہاز کے پہیے پر سوار ہونے میں کامیاب ہو گیا مگر جہاز اڑنے کے بعد قاسم گر کر جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے نوجوان جمشید علی کو پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لیا مگر آج تک درخواست گزار کے بیٹے جمشید علی کو پولیس نے بازیاب نہیں کیا،اسکی حراست کا اعتراف کرنے سے انکاری ہیں،، عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سی سی پی او لاہور امین وینس سے نوجوان کی بازیابی کے حوالے سے جواب طلب اور سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...