پرتگال کی پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا

پرتگال کی پارلیمنٹ نے حکومت سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کر ...

 لسبن (مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں پیش کردہ قرارداد کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرتگال کی حکومت فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرے جیسا کہ یورپین یونین کے دیگر ممالک کی طرف سے کیا گیا ہے۔ قرار حکومتی پارٹی کی طرف سے پیش کی گئی تھی جس کو اپوزیشن کی طرف سے بھی حمایت حاصل تھی۔ اس سے قبل فرانس کی پارلیمنٹ میں بھی ایسی ہی قرارداد منظور کی گئی تھی اور سویڈن کی طرف سے اسرائیلی پریشر کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...