سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس،سرادار شام سنگھ متفقہ طور پر پردھان منتخب

سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس،سرادار شام سنگھ متفقہ طور پر پردھان ...

  لاہور(وقائع نگار)پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق منعقد ہواجس میں چاروں صوبوں سے کمیٹی کے ممبران،سردار سورن سنگھ ،سرادار صاحب سنگھ ،بابا امر جیت سنگھ ،سردار شام سنگھ ،سردار تارا سنگھ ،سردار رمیشن سنگھ ،سردار مہندر سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس ،اظہر نذیر سلہری عامر حسین ہاشمی ،گلریز چوہدری سمیت دیگر بورڈ افسران بھی شریک تھے ،اجلاس میں پردھان کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور تمام ممبران نے متفقہ طور پر بزگ سکھ رہنماء سرادار شام سنگھ کو اپنا پردھان منتخب کیا کسی ممبر نے انکی تقرری پر مخالفت نہیں کی جبکہ سردار گوپال سنگھ چاولہ جنرل سیکرٹری کے پی کے سے بابا امرجیت سنگھ اور سندھ سے سردار تارا سنگھ کو نائب صدر منختب کیا گیا ،چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق نے باہمی اتقاق رائے سے منتخب ہونے والے نو منتخب پردھان شام سنگھ کو پھولوں کا ہار پہنایا اور مٹھائی کھلاتے ہوئے مبارکباد دی اور دیگر عہدیداران نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سکھوں کی فلاح و بہبود اور انکی مذہبی مقامات کی بہتری کے لیے اس کمیٹی کی منظوری دی اور جسے آج با ضابط اجلاس میں پردھان منتخب کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ سکھوں کے مطالبہ پر کراچی میں انہیں گورد وارہ کے لیے جگہ فراہم کی جا رہی ہے اور منختب عہدیداران اور دیگر کی جلد از جلد وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کروائی جائے گی تاکہ وہ براہ راست وزیر اعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں اور سکھوں کے لیے خصوصی مراعات بھی حاصل کی جاسکیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ہندوؤں کی فلاح بہبودکے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے جس کے لیے مجھے سکھوں کا بھر پور تعاون درکار ہوگا۔ اجلاس میں نومنتخب پردھان سرادار شام سنگھ نے کمیٹی کی منظوری پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا خصوصی کاوش پر شکر گزار ہوں ۔انہوں نے چیئر مین بورڈصدیق الفاروق کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پر بندھک کمیٹی کی طرف سے اقدامات کا شکر گزار ہوں اور قوم کی امیدو ں پر پورا اتروں گا ۔چیئر مین بورڈ نے پراپرٹی پر ناجائز قابضین کا تعین کے خلاف جو اقدامات کیے انکی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے اس موقع پر دیگر سکھوں یا تریوں نے بھی چیئر مین کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بورڈ کے وائس چیئر مین اور دیگر خالی سیٹوں پر جلد از جلدتعیناتی کی جارہیں ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...