امریکن قوال بینڈ ’’فنافی اللّٰہ‘ ‘کی لاہور میں پرفارمنس

امریکن قوال بینڈ ’’فنافی اللّٰہ‘ ‘کی لاہور میں پرفارمنس

 لاہور(پ ر)امریکن قوال بینڈ ’فنافی اللہ‘ کے تین روزہ دورے کے دوران لاہوری ان کے فن سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ لاہور میں ان کی آخری پرفارمنس نیشنل کالج آف آرٹس میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے دو کنسرٹس بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی اور کنیرڈ کالج میں ہوئے۔ یو ایس قونصلیٹ لاہور نے اس دورے کا بندوبست کیا۔ بینڈ کا پنجاب سے گہرا تعلق رہا ہے۔ بینڈ کے ارکان پاکستان کے مشہور اور معروف قوالوں سے پچھلے دس سال سے تعلیم حاصل کررہے ہیں، بینڈ کے سربراہ طاہر حسین نے کنسرٹ سے پہلے کہا، ’’قوالی پاکستان کا قومی اثاثہ ہے اور اس کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے‘‘ دنیا بھر میں جن لوگوں کو صوفی کلام سننے کا شوق ہے وہ اس سے پیدا ہونے والی روحانیت کے قائل ہیں۔ یہ بینڈ اس مہینے پاکستان کا دورہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک پروگرام کے تحت کررہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...