سائنس فاؤنڈیشن میں خلاف قانون کوئی خریداری اور بھرتیاں نہیں کی گئیں ، ترجمان

سائنس فاؤنڈیشن میں خلاف قانون کوئی خریداری اور بھرتیاں نہیں کی گئیں ، ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سائنس فاؤنڈیشن میں نہ تو خلاف قانون کوئی بھرتیاں کی گئیں جبکہ نہ ہی کسی منصوبے کے لئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی خریداری ہوئی، اس حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور کے طاہر سائنٹیفک سپلائرز سے 37لاکھ 70ہزار روپے کے سائنس آلات کی خریداری سائنس فاؤنڈیشن نے نہیں کی بلکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کی تھی اور اس میں تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سائنس فاؤنڈیشن کے آفیسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد ادا کی گئی اضافی تنخواہ واپس لی جا رہی ہے جبکہ پاکستان نیو کلیئر ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کو دیئے گئے سائنسی آلات اسے عطیہ کئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سائنس فاؤنڈیشن میں کی گئی بھرتیاں قانون کے مطابق ہیں کیونکہ اس وقت سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندیاں ہٹ چکی تھیں لہٰذا ایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے برعکس ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -