ہائیکورٹ،حکومت نے ریٹائرمنٹ کے 15سال بعد پنشن میں ڈبل اضافہ کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا

ہائیکورٹ،حکومت نے ریٹائرمنٹ کے 15سال بعد پنشن میں ڈبل اضافہ کا نوٹیفکیشن پیش ...

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی کی عدالت میں سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے 15سال بعد پنشن میں ڈبل اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا جس پر فاضل عدالت نے حکم دیا کہ فیصلہ کے تحت تمام پنشنرز کو واجبات کی رقم یکمشت ادا کی جائے تاہم اس کی ہر سال کے حساب سے درجہ بندیاں کر لی جائیں اور باری باری ادائیگیاں کر دی جائیں اس فیصلہ کی رو سے پنجاب بھر کے تقریباً 14سو پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا یاد رہے کہ فاضل عدالت نے آخری تاریخ پر ایسے تمام پنشنرز کو ڈبل پنشن دینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...