ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور امریکی سفارتخانے کے زیراہتمام اساتذہ کیلئے ورکشاپ ختم

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور امریکی سفارتخانے کے زیراہتمام اساتذہ کیلئے ورکشاپ ...

 لاہور (خصوصی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمشن کے انگلش لینگوئج ٹیچنگ ریفارمز (ای ایل ٹی آر) فیز 2 نے امریکی سفارتخانے کے تعاون سے ’’ٹیچنگ انگلش ایز اے فارن لینگوئج‘‘ کے موضوع پر ایک ہفتے کی ورکشاپ آٹھ سے بارہ دسمبر تک ریجنل سنٹر ہائیر ایجوکیشن کمشن لاہور میں ہوئی۔ ورکشاپ میں پبلک سیکرٹر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے چوبیس انگلش ٹیچرز نے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی آف ورجینیا (امریکہ) کے سکول آف ایجوکیشن اینڈ ہیومن سروسز کی پروفیسر اینا لوڈو نے انٹرنیشنل ریسورس پرسن کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے۔ ورکشاپ کے شرکاء کو ہائیر ایجوکیشن کمشن اور امریکی سفارتخانے کی طرف سے مشترکہ طور پر سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ اختتامی تقریب گزشتہ روز ایجنل سنٹر ہائیر ایجوکیشن کمشنر لاہور میں ہوئی، پروفیسر ڈاکٹر احسان ملک (قائم مقام وائس چیئرمین پنجاب یونیورسٹی) اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ریجنل سنٹر کی ٹیم نے ایچ ای سی اور محمد اقبال نے امریکی سفارتخانے کی نمائندگی کی۔ شرکاء میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ شامل تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...