پولیس نے کہیں تشدد نہیں کیا‘ عارف علوی کے الزام کی مذمت کرتے ہیں،شرجیل میمن

پولیس نے کہیں تشدد نہیں کیا‘ عارف علوی کے الزام کی مذمت کرتے ہیں،شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس نے کسی جگہ تشدد نہیں کیا‘ عارف علوی کے الزام کی مذمت کرتے ہیں‘ کراچی میں احتجاج کے دوران پولیس اور حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مکمل تعاون کیا‘ پولیس نے کسی بھی جگہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج نہیں کیا‘ تحریک انصاف نے معاہدے کی خلاف ورزی کی‘ 9مقامات کا کہہ کر 25 سے زائد مقامات پر احتجاج کرکے روڈ بلاک کی‘ احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ جمعہ کو تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ فیصل آباد جیسا واقعہ کراچی میں بھی ہو جس کی وجہ سے پولیس نے تحریک انصاف کے ساتھ مکمل تعاون کیا تحریک انصاف نے احتجاج کے لئے 9مقامات کی فہرست دی تھی پھر 24 مقامات پر احتجاج کیا تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بعض مقامات پر پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا لیکن پولیس کو پرامن رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اس لئے انہوں نے صبر کا مظاہرہ کیا تحریک انصاف کے کارکنوں پر کسی بھی جگہ لاٹھی چارج نہیں کیا تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ زبردستی کسی کا کاروبار بند نہیں کیا جائے گا لیکن کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑ کر روڈ بلاک کردیئے روڈ بلاک ہونے سے شہری کس طرح سکولوں اور اپنے کاروبار پر پہنچ پائیں گے تحریک انصاف نے دعوے کے برعکس احتجاج کیا کراچی کے احتجاج نے تحریک انصاف کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں برا تاثر چھوڑا ہے احتجاج کے ذریعے تحریک انصاف اپنے بہت سے کارکنوں سے محروم ہوگئی

مزید :

صفحہ آخر -