صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور( کر ائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرا ئع کے مطابق سندر اے بلاک بحریہ ٹاؤن کے رہا ئشی اسما عیل کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکوؤں نے گھر سے سات لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ لئے،لوئر مال مجاہد روڈ کے رہا ئشی احسن کے گھر سے تین ڈاکو پانچ لاکھ،نواں کوٹ سوڈیوال میں مقصود کے گھر سے دو ڈاکو ساڑھے تین لاکھ اور گرین ٹاؤن غوثیہ چوک کے رہا ئشی علی نواز کے گھر سے چار ڈاکو تین لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شالیمار میں واقع عظیم کی دکان سے تین ڈاکوؤں نے 15ہزار کی نقدی مو بائل کارڈ اور فون چھین لیا جبکہ لٹن روڈ فصیح روڈ پر یعقوب قریشی اور اسکی فیملی سے تین لاکھ وحدت کالونی ایف بلاک رحمن پورہ میں ہارون رشید سے سوالاکھ ستوکتلہ ا واپدا ٹاؤن میں وقاص عمر اور اسکی فیملی سے 6لاکھ ٹاؤن شپ مرحبا شادی ہال کے با ہر طارق امین اور اسکے چار کزنوں سے تین لاکھ ستو کتلہ واپدا ٹاؤن میں عدیل اور اسکی فیملی سے دو لاکھ نواب ٹاؤن چو ہدری پارک میں مدثر سے 75اور کینال روڈ پر منیب سے مو ٹر سا ئیکل مو بائل نقدی جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ میں امیر حیدر اور فیملی سے چار لاکھ لیا قت آباد میلاد سٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شہزاد اور فیملی سے سوا 6لاکھ تھانہ ہیر میں بھٹہ سنگھ والا کے قریب رفیق اور فیملی سے 45ہزار غالب مارکیٹ غوث پاک کالونی میں پرویز کی مو ٹر سا ئیکل موبائل نقدی گلشن راوی رستم پارک میں قیصر سے 50ہزار اور ہربنس پو رہ باغ والا میں رضیہ بی بی سے پانچ ہزار کی نقدی اور مو بائل اور دیگر قیمتی اشیا چھین لی گئیں- اسلام پو رہ سے قیوم،گجر پو رہ سے اویس،مزنگ سے فاروق،گلشن راوی سے سلمان،اقبال ٹاؤن سے کرامت،سبزہ زار سے کاشف،با غبانپورہ سے عمران اور ڈیفنس اے سے ریحان کی مو ٹر سا ئیکلیں اور مصری شاہ سے اختر،جوہرٹاؤن سے فرخ کی گاڑیاں چوری ہوگئیں-

مزید : صفحہ آخر


loading...