آل پاکستان انجمن تاجران نے مشاورتی اجلاس 14دسمبر کو طلب کر لیا

آل پاکستان انجمن تاجران نے مشاورتی اجلاس 14دسمبر کو طلب کر لیا

 لاہور( اسد اقبال )آل پاکستان انجمن تاجران نے تحریک انصاف کی جانب سے 15دسمبر کو لاہور میں شٹر ڈاؤ ن کر نے کے لیے لاہور اور پنجا ب کے تاجر رہنماؤ ں کا اجلاس 14اگست کو طلب کر لیا ہے جس میں تحریک انصاف کی کال پر لبیک کہنے یا نہ کہنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے 15دسمبر کو لاہور کی مارکیٹو ں اور تجارتی مراکز میں تحفظ کی یقین دہانی کے لیے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس پر کارروائی ہائیکورٹ کا فل بنچ کر رہا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اس بات کا قو ی امکان ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے 15دسمبر کو لاہور میں شٹر ڈاؤ ن کروانے میں کامیاب ہو جائے گی جس کے لیے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنماؤ ں نے لاہور کی تاجر تنظیمو ں کے ساتھ مشاورت اور اعتماد میں لینے کے لیے کو ششیں تیز کر دی ہیں۔گزشتہ روز انصاف مرکز کے زیر اہتمام لاہور کی تاجر برادری کے اعزاز میں عشا ئیہ دیا گیا ۔جس میں تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمو د قر یشی نے خصو صی طور پر شر کت کی جبکہ اس مو قع پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ، اپو زیشن لیڈر میاں محمو د الر شید ،انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر ملک شازید ، نائب صدر شبیر سیا ل ،حامد زمان ، سعد یہ سہیل ، سلو نی بخاری ،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکر ٹری نعیم میر ، انجمن تاجران (اشر ف بھٹی گروپ)پنجاب کے صدر شیخ ارشا د محمو د ، پاک چائینہ ٹر یڈرز لیگ کے رہنما مظہر امین بٹ سمیت لاہور کی مارکیٹو ں کے عہدیداران مو جود تھے ۔ تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور کی تاجر برادری کو اعتماد میں لینے کے لیے اپیل کی کہ پاکستان کے مستقبل اور عوامی حقو ق کی سر بلندی کے لیے ایک دن کے لیے اپنے کاروبار بند کر یں جس پر تاجر مقررین نے بھی دبے لفظوں میں اعتماد کا یقین دلا یا ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مر کزی جنرل سیکر ٹری نعیم میر کا کہنا ہے کہ تاجربرادری کی پاسداری حکمرانو ں کے ساتھ نہیں بلکہ قانو ن اور جمہو ریت کے لیے ہے جو نہ توکسی سیا سی جماعت کے آ لہ کار ہیں اور نہ ہی کسی کے استعمال میں آئیں گے ۔انھوں نے کہا کہ سیا سی حا لات خراب ہو نے سے جہاں کاروباری سر گر میاں ما ند پڑ رہی ہیں وہیں معیشت بھی زبو ں حالی سے دو چار ہے ۔انھو ں نے کہا کہ لاہو ر کی شرپسند تاجرتنظیمیں (ن) لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ حکو مت کے ساتھ ہیں جو اپنے مفا دات کے لیے پر تو لتے ہیں ۔نعیم میر کا کہنا تھا کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے 14دسمبر کو اجلا س طلب کر لیا ہے جس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہوا جائے یا نہیں جس کے لیے دیگر تاجر تنظیمو ں کے قائد ین کو بھی اعتماد میں لیا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ نے تاجروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا تو لاہور کی تمام مارکیٹیں بند کر تے ہوئے تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی میں شامل ہو نگے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...