سر میں جوئیں خاتون کے لیے موت کا باعث بن گئیں
لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک خاتون کے سر کی جوئیں اس کی موت کا سبب بن گئیں۔ چونتیس سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کا سامنا تھا جس کے لئے اس نے پہلی دفعہ 2012ء میں لائسیسٹر جنرل ہسپتال سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپریشن سے پہلے ضروری ہے کہ اس کے سر کی جوئیں اور لیکھیں ختم ہوں کیونکہ ان کی موجودگی میں آپریشن کے دوران انفیکشن کا شدید خطرہ ہے۔پینکریا ٹائٹس کی اس مریضہ کا جوؤں کا مسئلہ ختم نہ ہوسکا اور جب 2013ء میں ایک دفعہ پھر دئیے گئے وقت پر اسے ہسپتال لے جایا گیا تو جوؤں کی وجہ سے ایک دفعہ پھر اْس کا قبل از آپریشن ٹیسٹ کامیاب نہ ہوسکا اور ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا۔ اب مرض اتنا شدید ہوچکا تھا کہ جوؤں کے خاتمے کی کوشش کا کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ ان کے ختم ہونے سے پہلے ہی خاتون کی زندگی ختم ہوگئی۔ جوؤں کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جارہا ہے