سونے سے بنی سائیکل جس کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک ) آپ کے خیال میں مہنگی سے مہنگی سائیکل کتنے کی ہو سکتی ہے ؟شاید 10 ہزار یا 15 ہزار کی؟نہیں جناب ذرا اس سائیکل کو دیکھیے ، اس کی قیمت ہزاروں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔یہ نایاب سائیکل Goldgenie.com کمپنی نے تیار کی ہے اور اس کی قیمت 250,000 پاؤنڈ ( تقریباً 40 کروڑ پاکستانی روپے ) ہے۔اس کی ناقابل یقین قیمت کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کے ہر حصے اور ہر پرزے پہ سونے کی موٹی تہہ چڑھائی گئی ہے اور اس کے علاوہ درجنوں ہیرے بھی جڑے گئے ہیں جن کی وجہ سے یہ رات کے وقت چمکتی نظر آتی ہے۔اس پر 24قیراط کا خالص سونا لگایا گیا ہے اور یہ دنیا کی مہنگی ترین سائیکل قرار دی گئی ہے۔