وطن سے محبت کا اظہار اماراتی ڈرائیوروں کو بہت مہنگا پڑ گیا

وطن سے محبت کا اظہار اماراتی ڈرائیوروں کو بہت مہنگا پڑ گیا
وطن سے محبت کا اظہار اماراتی ڈرائیوروں کو بہت مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک پولیس نے قومی دن کے موقع پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 280 گاڑیاں ایک ماہ کیلئے ضبط کرلی ہیں جبکہ بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق قومی دن کے موقع پر قوانین کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جن میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، گاڑی کے دروازوں سے باہر لٹکنا، بڑے سپیکروں کا استعمال اور اپنی اور دوسرے ڈرائیوروں کی زندگی خطرے میں ڈالنا شامل ہیں۔ اس سے پہلے یکم سے 5 دسمبر کے درمیان 23 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں تین افراد ہلاک اور 11 شدید زخمی ہوئے۔

مزید :

صفحہ آخر -