اس پلے سٹیشن کی قیمت 15 لاکھ روپے ہیں کیونکہ،۔۔۔۔۔۔۔؟

اس پلے سٹیشن کی قیمت 15 لاکھ روپے ہیں کیونکہ،۔۔۔۔۔۔۔؟
اس پلے سٹیشن کی قیمت 15 لاکھ روپے ہیں کیونکہ،۔۔۔۔۔۔۔؟

  


 نیویارک(نیوزڈیسک)حا ل ہی میں پلے سٹیشن کے نایاب ماڈل کو فروخت کے لئے eBayپرپیش کیا گیا اور یہ سن کر شاید آپ کو یقین نہ آئے کہ یہ 15,000ڈالر(15لاکھ روپے) میں فروخت ہوا۔ یہ سن کر آپ یقیناًسوچ رہے ہوں گے کہ اس میں کیا خاص بات ہے کیونکہ اس قیمت میں تو ایک نئی شاندار گاڑی آجاتی ہے۔ تو آپ کی اطلاع کے لئے اس میں کو ئی خاص بات نہیں سوائے اس کے کہ پوری دنیا میں اس طرح کی صرف 12,300گیمز بنائی گئی ہیں اور یہ پلے سٹیشن کے گیمنگ کی دنیا میں 20سال مکمل ہونے پر بنائی گئی ہے۔eBayپر اس کی نیلامی 0.99ڈالر(ایک سوروپے) سے شروع ہو ئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شوقین افراد نے اس کی بولی بہت اوپر کر دی۔ بالآخر ایک صاحب نے اسے 15لاکھ روپے میں خرید لیا۔نیلامی سے قبل یہ اعلان بھی کیا گیا کہ پوری دنیا میں یہ نایاب گیمز ہیں جو صرف 12,300بنائی گئی ہیں ،یہ ایک اچھا موقع ہے کہ آپ اسے خرید کر دنیا میں نام بنالیں۔اس مشین میں ایک کیمرہ ،سٹینڈاور Dual Shock 4کنٹرولر شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...