ٹائلٹ سیٹ پر دیر تک بیٹھنے کے انسانی صحت پر خوفناک اثرات

ٹائلٹ سیٹ پر دیر تک بیٹھنے کے انسانی صحت پر خوفناک اثرات
ٹائلٹ سیٹ پر دیر تک بیٹھنے کے انسانی صحت پر خوفناک اثرات

  


 لاہور ( نیوز ڈیسک ) بواسیر کا مرض ان موذی بیماریوں میں شامل ہے جو عام پائی جاتی ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اکثر لوگ بوجہ شرمندگی اسے چھپائے رکھتے ہیں یا وہ اس مسئلے سے پوری طرح آگاہ ہی نہیں ہوتے۔ایک اندازے کے مطابق 45 سال سے کم عمر افراد میں تقریباً نصف اور 45 سال سے زائد عمر والے تقریباً 75 فیصد افراد بواسیر کی کسی نہ کسی قسم سے متاثر ہوتے ہیں۔علامات :پاخانے میں خون آنا یا مقعد کے اندر یا قریبی جگہوں سے خون رسنا یا شدید درد یا کھجلی محسوس ہونا۔وجوہات :بواسیر کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے نمایاں ترین دائمی قبض ، مسلسل اسہال ، رفع حاجت کے لیے لمبے وقت تک بیٹھنا اور رفع حاجت کے لیے زیادہ زور لگانا شامل ہے۔ ان تمام صورتوں میں مقعد کی رگوں میں خون کا دباؤبہت بڑھ جاتا ہے جو رگوں کے پھٹنے اور زخم بننے کا باعث بنتا ہے۔علاج اور بچاؤ :مذکورہ بالا علامات نظر آنے پر فوری طور پر اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔اس مرض کا علاج ادویات اور بعض صورتوں میں سرجری سے کیا جاتا ہے ، لیکن بہترین بات یہ ہے کہ آپ حفاظتی اقدامات کریں۔ زیادہ فائبر والی غذائیں استعمال کریں ، پانی کا بکثرت استعمال کریں ، قبض اور اسہال کا فوری علاج کریں ، اور کوشش کریں کہ رفع حاجت کیلئے زیادہ دیر نہ بیٹھیں اور نہ ہی زیادہ زور لگائیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...