نیودہلی، ایک اور بھارتی اداکارہ یوگیتا ڈانڈکر کو تھپڑ پڑ گیا

نیودہلی، ایک اور بھارتی اداکارہ یوگیتا ڈانڈکر کو تھپڑ پڑ گیا
نیودہلی، ایک اور بھارتی اداکارہ یوگیتا ڈانڈکر کو تھپڑ پڑ گیا

  


 نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں اداکاراؤں کو تھپڑ پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور گوہر خان کے بعد اب ایک اور حسینہ کے ساتھ یہی حادثہ پیش آ گیا ہے۔ اداکارہ یوگیتا ڈانڈکر کو ایک طاقتور بزنس مین ہنس راج سرانا نے سڑک کنارے روک کر گاڑی سے اتار لیا اور اپنے ڈرائیور کے ساتھ ملکر انہیں پیٹنا شروع کردیا۔ یہ افسوسناک عمل تقریباً 10 منٹ تک جاری رہا جس کے دوران اداکارہ کو کئی تھپڑ مارے گئے لیکن کوئی بھی مدد کیلئے آگے نہ بڑھا۔ یوگیتا سے پہلے کئی اور مشہور اداکارائیں بھی تشدد کا نشانہ بن چکی ہیں۔ مقبول اداکارہ پریتی زنٹا نے نیس واڈیا کے خلا ف پولیس کو شکایت میں بتایا کہ ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور جسم پر چار خراشوں کی تصاویر بھی پیش کیں۔ برطانوی نڑاد گلوکارہ صوفیہ کو بگ باس شو کے دوران ارمان کوہلی نے ایسے تشدد کا نشانہ بنایا کہ انہیں ایف آئی آر درج کروانا پڑگئی۔ اداکارہ ڈمپی اور راہول کی شادی ہوچکی ہے لیکن ماضی میں ڈمپی راہول کے تشدد کی شکایت کرچکی ہیں۔ خوبرو ٹی وی اداکارہ پراتی یوشا اپنے بوائے فرینڈ بالیکا واڈو کے خلاف تشدد کی ایف آئی آر کٹوا چکی ہیں۔ بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی شویتا تیواری نے سابقہ خاوند راجہ چودھری کے خلاف تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگائے۔ راجہ چودھری کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...