پاکستان اے نے مہمان ٹیم کو پہلے کرکٹ ون ڈے میچ میں شکست دیدی

پاکستان اے نے مہمان ٹیم کو پہلے کرکٹ ون ڈے میچ میں شکست دیدی
پاکستان اے نے مہمان ٹیم کو پہلے کرکٹ ون ڈے میچ میں شکست دیدی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ون ڈے میں پاکستان اے سمیع اسلم کی سینچری کی بدولت کینیا ءکو9وکٹوں سے شکست دیدی ۔

قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونیوالی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرکینیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 38.3اوررزمیں 167رنز بناسکی اور پاکستان کو جیت کے لیے 168رنز کا ہدف دیا۔ کینیاءکی طرف سے گردیپ سنگھ 55رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان اے کی طرف سے رضاحسن اور محمد طلحہ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

مہمان ٹیم کی طرف سے ملنے والا ہدف پاکستان اے ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان 28.3اوورزمیں حاصل کرلیا ۔ سمیع اسلم 101اور فضل سبحان 56رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔

مزید : کھیل


loading...