چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
 چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

  


مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور مقابلے میں مارے جانیوالے چار دہشت گرد وں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور جہادی لٹریچر برآمد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس نے حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پرمظفر گڑھ میں محمود کوٹ روڈ پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے پولیس نفری پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر مظفر گڑھ میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے اور گزشتہ کئی روز سے ایک مکان میں چھپے ہوئے  تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 خود کش جیکٹیں، سات دستی بم، راکٹ لانچرز، غیر ملکی اسلحہ، پاسپورٹس اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے بتایاجاتاہے۔

دوسری طرف پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...